دو ایک
معنی
١ - چند، تھوڑے سے، کئی، کچھ، ایک دو۔ "ہم تو پردیسی ہیں دو ایک دن میں واپس چلے جائیں گے۔" ( ١٩٨٢ء، ہند یاترا، ٢٥١ ) ٢ - دو تا چار برس کی عمر کا گھوڑا۔ "گھوڑا . دو برس سے گزر کر چار برس کی عمر تک دو ایک کہلاتا ہے۔" ( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'دو' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت عددی 'ایک' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں